| بلاگز | اگلا بلاگ >>

پرانی تنخواہ پر واپسی

اعجاز مہر | 2011-05-11 ،10:21

آج کے تمام اخبارات میں یہ خبر نمایاں طور پر شائع ہوئی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دو وفاقی اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھالیا ہے۔

گزشتہ رات حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں فاروق ستار اور بابر غوری نے بطور وفاقی وزیر اور ندیم احسان نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔

چند ماہ قبل جب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا دس فیصد اضافہ کیا اور پیٹرول فی لٹر اسی روپے کے قریب تھا تو متحدہ قومی موومنٹ نے اعلان کیا کہ اس سے مہنگائی کا طوفان اٹھے گا اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوجائے گی لہٰذا وہ حکومت سے علیحدہ ہوتے ہیں۔

لیکن اب جب پیٹرول کی قیمت اٹھاسی روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت ستانوے روپے فی لٹر سے زیادہ ہو چکی ہے تو وہ خاموشی کے ساتھ حکومت میں واپس آگئے ہیں۔

مجھے ایم کیو ایم کی اس قلابازی سے زیادہ قابل ذکر بات صدر آصف علی زرداری کے کھیلے گئے سیاسی پتوں کی لگ رہی ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی حکومت میں شمولیت کے بعد ایسا ماحول پیدا ہوا کہ ایم کیو ایم کو پرانی تنخواہ پر واپس آنا پڑا۔

بقول کسی کے کہ آج کل سیاسی عامل بابا آصف علی زرداری کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے کارکنوں نے یہ نعرہ ایجاد کیا کہ 'ایک زرداری سب پر بھاری'۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 10:39 2011-05-11 , Najeeb-ur-Rehman، لاہور :

    ‘ہِز ایکسیلیینسی‘ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا جادو حکومت کی شروعات کے دنوں سے ہی بول رہا ہے۔ زردای صاحب کی قوت برداشت اور صبر و تحمل کی خصوصیت جو کہ ایک خالص سیاستدان کی خصوصیت میں شمار ہوتی ہے، نے اس جادو میں روح پھونکی ہے۔ ‘ایک زرداری سب پر بھاری‘ صرف نعرہ ہی نہیں رہا بلکہ عملی طور پر ثابت بھی ہو چکا ہے جس کی مثال رواں دنوں میں ایم کیو ایم کی کابینہ میں واپسی اور ق لیگ کی حکومت میں شمولیت سے عیاں ہے اور ساتھ ہی جس طرح ریمنڈ ڈیوس کیس کو ڈیل کرنے کے سیاسی طریقوں سے بھی واضح ہے۔

  • 2. 11:00 2011-05-11 ,گل بادشاہ پرديسي،سڈنی :

    يقينا” زرداری سب پر بھاری ہے کيونکہ ان کی طبعيت ميں خاموشی اور صبر جيسی چيز موجود ہے جو کہ پاکستان کے بہت سے سياستدانوں ميں نہيں۔وقت گزارنے اور سب کو ساتھ ليکر چلنے کی پاليسی اور اگر کوئی ان کے خلاف بولے تو جواب پھر خاموشی۔ يہ ثابت کرتی ہے کہ انہوں نے اپنے تجربات اور بے نظير کے ساتھ رشتے کی بدولت بہت کچھ سيکھا۔اس کا مطلب يہ بھی ہوا کہ وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہيں۔نواز ليگ اور آئی ايس آئی نے مل کر عوام ميں جو پروپيگنڈا چھوڑا يعنی مسٹر ٹين پرسنٹ يا فراڈ کے کيس ڈال کر انہيں بدنام کيا اس تمام کے باوجود وہ صدر بن گئے تو اس سے بھاری اور کيا ہوسکتا ہے؟ايم کيو ايم کا دوبارہ ساتھ ملنا اور شہباز شريف کو فورا” نہ چھيڑنا ايک اچھے شطرنج باز کی نشانی ہے۔

  • 3. 11:10 2011-05-11 ,Shujauddin Qureshi :

    اس وقت ان کے پاس کوئی اور آپشن نہيں تھا، يہاں تک تو ٹھيک ہے، مگر ان کے لوگوں کو سپورٹ صرف حکومت ميں رہنے کی کنڈيشن پر ہی مل سکتی ہے، اور حکومت سے باہر رہنے کی ان ميں اب سکت بھی نہيں ۔ ويسے ميں مہر صاحب کی اس بات سے بھی اختلاف کرتا ہوں کہ زرداری سياسی پتے کھيل رہا ہے، اس ميں تو کوئی سياسی سمجھ بوجھ ہے ہی نہيں، ہاں البتہ اس کی قسمت اس کا کافی ساتھ دے رہی ہے۔

  • 4. 11:33 2011-05-11 ,رضوان یوسف گل :

    ہاں جی بالکل، ایک زرداری اور پورے ملک پر ہے آئی ہوئی ہے بھاری

  • 5. 12:28 2011-05-11 ,محسن غوری واہ کینٹ راولپنڈی :

    زرداری صاحب واقعی سب پر بھاری ہیں اور وہ ڈیپ فریزر میں لگا کر کھاتے ہیں۔ ایم کیو ایم کا تو کام ہی نخریلی بیگم کی طرح کا ہے کہ روز روز روٹھ جانا اور زیور کا نیا سیٹ لے کر مان جاناآ پی پی اور ایم کیو ایم کی لڑائی میاں بیوری کی لڑائی کی طرح ہے۔ مگر اس بار شوہر صاحب نے سوکن جو مسلم لیگ قاف کی ڈال دی تو پہلی بیوی کے نخرے بھی کم ہوگئے اور خاموشی سے گھر آگئی کہ کہیں سوکن پورے گھر پر قبضہ نہ کرلے۔

  • 6. 13:18 2011-05-11 ,shakeel :

    زرداری صاحب کا فارمولہ بہت سادہ ہے۔ سب ملکر کھاؤ۔ یہ ہمارے حکمرانوں کی قدردانی ہے کہ سب ہی کو کھلا رہے ہیں۔

  • 7. 15:03 2011-05-11 ,Aasif :

    یقینن ایک زرداری سب پر بھاری ہے۔ تب ہی تو ملک سمندر میں ڈوب رہا ہے۔ لوگ بھوک، بے روزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں۔ خدا ہمیں لالچی لیڈروں سے بچائے۔


  • 8. 16:05 2011-05-11 ,zubair :

    جناب زرداری صاحب سب پر بھاری ہیں لیکن کوئی اصول نام کی بھی چیم ہوتی ہے۔

  • 9. 16:43 2011-05-11 ,ڈاکٹر الفريڈ چارلس :

    مہر صاحب!زرداری صاحب جس طرح کی سياسی چاليں چل کر وہ کاميابياں سميٹ رہے ہيں وہ قابل رشک ہے۔انہوں نے جب بھی کوئی چال چلی يا پتہ پھينکا سب محو حيرت ہوئے۔انہوں نے انکل الطاف اور انکل پير پگارا کو آسودہ حال رکھنے کی تگ ودو کی تو ساتھ ہی قاتل ليگ کو قابل ليگ بناديا ہے نا کمال کی چال! مخدوم جاويد ہاشمی اسی لئيے تو ان کی گنجلک سياست کو سمجھنے کے لئيے پی ايچ ڈی سے تشہبيہ ديتے ہيں کيونکہ انہوں نے نون ليگ سے جو ہاتھ کئيے وہ بھی سب کو معلوم ہے۔يہ سب کے سب مفاد پرست ہيں۔ايم کيو ايم ہو يا ق ليگ سب اس حمام ميں ننگے ہيں۔ان سب کا مقصد تو بقول مشاہد حسين لٹو تے پھٹو ہی ہے۔

  • 10. 20:17 2011-05-11 ,Tahir Munawar :

    کسی بھی ملک کے کامياب سربراہ کا دماغ ھميشہ مصروف ايک ہی سوچ ميں رھتاھے کہ ملک ترقی کيسے کرےـ ملک ميں سے غربت کيسے ختم ہو۔بيرونی دنيا ميں نام کيسے بلند ھوـ مگر افسوس ھمارے صدر صاحب کے پاس ان ميں سے کچھ بھی کرنے کی کوئی صلاحيت نھيں، سو انکے پاس سياسی جوڑ توڑ کے علاوہ۔

  • 11. 20:53 2011-05-11 , اے رضا :

    ان چالاکيوں کو ہنرمندی بتا رہے ان کے مداح ذرا سوچيں يہ کيسا کلچر پروان چڑھا رہے ہيں - يہ کيا سکھا رہے ہيں آنے والی نسلوں کو - کيا شرفاء کا يہی وطيرہ ہوتا ہے - اسے چالاکي نہيں مجرمانہ ذہنيت کہا جاتا ہے -

  • 12. 21:03 2011-05-11 ,عبیداللہ خان :

    اس مین زرداری کا کوئی کمال نہں۔سب چکر مال کھانے کا ہے

  • 13. 10:23 2011-05-12 ,ساحر خان :

    عوام کو سياسی چاليں چل کر اور دوسرے سياسی اقتدار کے بھوکوں کو ساتھ ملا کر پہلے سے خستہ حال خزانے پر بوجھ ڈالنے کو کيسے عوام دوستی کہا جا سکتا ہے ـ بات تو تب بنتی کہ ملک ميں مہنگائ، بيروزگاری اور دھشتگردی پر قابو پايا جاتاـ جو ملک کی دنيا بھر ميں حاليہ واقعات کی وجہ سے درگت بنی ہوئی ہے تو وہاں کرسيوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے ـ ملک ميں بعض سياسی پارٹياں ايسی ہيں جو زيادہ دير اقتدار سے باہر نہيں رہ سکتيں ـ پاکستان ان ممالک ميں سے ہے جہاں سياست کے کوئی اصول نہيں ہوتے ـ

  • 14. 11:20 2011-05-12 ,Muhammad Arshad :

    جی ہاں زرداری نہیں بلکہ ان کے مشیر اچھے ہیں جو موقعہ سے فایدہ اٹھانا جانتے ہیں۔

  • 15. 11:24 2011-05-12 ,Qamar :

    پچھلے 64 برسوں سے تما م حکمر ا نو ں کا ايک ہی ايجڈا ہے : عوام سے ووٹ لو اور پھر انہی کو جوتے مارو - ملک, مذہب, انسانيت حتی کہ رشتوں سے ان کو کوئی مطلب نہی

  • 16. 15:08 2011-05-12 ,فدا حسین جعفر آباد بلوچستان :

    جناب اعجاز مہر صاحب : اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جناب آصف علی زرداری سب پر بھاری ہے ، جب ان پر میسٹرٹین پرسنٹ اور دیگر غیر مناسب نام دیئے گئے اور اتنے بڑے جعلی مقدمات قائم کئے گئے ،مگر پاکستان کی عدالتیں آج تک یہ ثابت نہیں کرسکیں کہ آصف زرداری پر قائم مقدمات درست ہے۔ ۔مجھے بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ آخر ایک سندھی وزیر اعظیم اور سندھ سے تعلق رکھنے والے سپیریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اس میں برداشت کیو ں نہیں کیا جاتا۔ ایم کیو ایم ہو یا مسلم لیگ ق ان کا تو کوئی دین اور ایمان بھی نہیں ہے ان کو جہاں کرسی نظر آتی یہ وہی پر سجدے کرتے ہیں ۔ ہاں ایک اور بات آصف علی زرداری نے تو پیپلز پارٹی کے زبردست مخالفین جمالی خاندان کو بھی پیپلزپارٹی میں شامل کردیا ہے۔

  • 17. 16:53 2011-05-12 ,فیاض امر :

    مہر صاحب، یہ میری بات نوٹ رہے کہ پاکستان پر زرداری کے احسانات ہیں۔ اس نے پاکستان کو بچایا ہے اور چاہے دنیا اسے ہزار رنگ میں پرو دیں لیکن زرداری پوری دنیا میں ایک دن گایا جائے گا۔ ہماری ریاست اب چلی جا رہی ہے خدا کے سہارے، کی مانند ہو چکی ہے؟ اور اس وقت زرداری پاکستان کے جسم میں کارٹیزون گروپ کی انجیکشن لگا کر مردے کو در حقیقیت چلا ہی رہا ہے۔۔۔

  • 18. 17:04 2011-05-12 ,حمود حسن :

    پتہ نہیں چل رہا مہر صاحب کہ زرداری کی تعریف کر رہے ہیں یا ایم کیو ایم سے اپنی کوئی دشمنی نکال رہے ہیں۔

  • 19. 17:11 2011-05-12 ,یاور بلوچ :

    بلکل ٹھیک کہا آپ نے۔ مقدمات جھوٹے ہیں یا سچے اس سے فرق نہیں پڑتا کیوں کہ، بھائی یہاں تو جناب صدر نے سب کو کہہ رکھا ہے، بھائی لوگو، جتنا کھانا ہے کھاوٴ، پر مجھے کھانے میں تنگ نہ کرو۔

  • 20. 17:34 2011-05-12 ,سجاد الحسن :

    اعجاذ مہر صاحب سب سے پہلے تو ميں بيسويں سالگرہ پر جناب وسعت صاحب کو مبارک باد دينا چاہونگا اور يہ جاننا چاہونگا کہ ان کی تنخواہ بڑھی کہ اب بھی پرانی تنخواہ پر معمور ہيں اور يہ حقيقت ہے کہ ميں انہيں بچپن سے سنتا آيا ہوں يہ اور بات ہے کہ آج بھی وہ يونہی گبرو جوان پشاور کے پٹھان ہيں خدا انہيں خوش و خرم رکھے اور قلم کے زور کو يونہی بڑھاتا رہے رہی بات پرانی تنخواہ کی آپ والی تو صاحب بڑے بڑے ملکوں ميں اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتيں تو ہوتی ہی رہتی ہيں اس کا کيا ٹنشن لينا کيوں ؟

  • 21. 5:47 2011-05-13 ,ارشد :

    ایم کیو ایم کو پرانی تنخواہ پر کام کرنا تھا تو اس دھماچوکڑی کی کیا ضرورت تھی۔سیاست میں سب کچھ ممکن ہے یہ آج کے پاکستان کی کہانی ہے۔زرداری واقعی اپنی مخالفین پر بھاری ہے جس نے ہر مشکل میں یہ ثابت بھی کر دیا ہے اور پی پی پی کی نظریات کو پس پش ڈال دیا ہے

  • 22. 13:33 2011-06-02 ,Imran :

    زرداری صاحب نے میاں صاحب کو بھی لال بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔