| بلاگز | اگلا بلاگ >>

نئی حکومت پرانے بدلے

پاکستان میں نئی حکومت نے سیاسی مخالفین سے انتقام کی دکان کی گرینڈ اوپننگ بڑی دھوم دھام سے شروع کی ہےۂ
Thumbnail image for zardari_203.jpg
اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ لاہور میں ڈاکٹر شیر افگن اور کراچی میں ارباب رحیم کو 'پادریشن' (سندھی میں جوتے کو 'پادر' کہتے ہیں) موجودہ ‏عظیم انقلابی جمہوری حکومت کے خلاف 'محلاتی سازش' (ایوان صدر کی سازش) تھی تو مرکز میں ملک رحمان اور سندھ میں ذوالفقار مرزا کو وزیر داخلہ بنانا کس ملکی یا غیر ملکی ایجنسی کی سازش ہے؟

ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت غیر مقبول بن کر سازشوں کا شکار ہوئي کہ اس نے خان عبدالقیوم خان کو وزیر داخلہ بنایا تھا۔

آصف علی زرداری کے یارِ غار ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے وزیرداخلہ بننے پر جو پہلا کام کیا ہے وہ آصف علی زرداری کی بہن ایم این اے عذرا پیچوہو پر مبینہ قاتلانہ حملے کے کیس میں سابقہ حکومت کے وزیر الطاف انڑ کی گرفتاری اور پھر تھانے کے لاک اپ میں اسکی وہی ہزیمت ہے جو اس سے پہلے سابقہ ارباب حکومت نے اسی تھانے میں ایم پی اے زاہد بھرگڑی اور مشرف حکومت نے نواز شریف، اس کی پارٹی اور خاندان کیساتھ کی۔

یاد ہے بھٹو حکومت میں حبیب اللہ خان کو بھی ہتھکڑیاں لگائے ٹی وی پر دکھایا گیا تھا۔

الطاف انڑ خود بھی کسی مسجد کی چٹائی کا تنکہ نہیں بلکہ ایک صحافی اور کمیرا مین منیر سانگی کے قتل سمیت کئی مبینہ جرائم اور کالے دھندوں میں مبینہ طور پر ملوث ہے لیکن صرف زرداری کی بہن کے کیس میں اس کی گرفتاری سیاسی انتقام پسندی اور اقربا پروری ہی ہے۔

سندھ میں سب سے پہلی پوسٹنگ بھی عذرا کے شوہر ڈی سی او فضل اللہ پیچوہو کی ہی ہوئي ہے۔

'کیا یہ درست ہے کہ مشرف بھی اپنے بیٹے کو چین کے دورے پر ساتھ لیکر گئے؟' کل میرے ایک صحافی دوست مجھ سے نیویارک کی ایک آرٹ گیلری میں پاکستانی آرٹسٹ طلحہ راٹھور کی تصاویر کی نمائش میں پوچھ رہے تھے۔

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔