| بلاگز | اگلا بلاگ >>

سوچ رہا ہے پاکستان

اصناف:

ہارون رشید | 2009-11-05 ،12:14

انٹرنیٹ پر ایک نظم ملی ہے جو آپ کے لیے تھوڑے سے تصرف کے ساتھ۔۔۔

سوچ رہا ہے پاکستان
نہ کوئی دھندا نہ کوئی کام
بم دھماکے، ٹریفک جام
جیتا مرتا ہے گمنام
ہو سکے نہ دونوں رام
طالبان، القاعدہ ادغام
مدرسے بند، تعلیم ابہام
این آر او صیاد کا دام
ساری تدبیریں ناکام
دنیا بھر میں پھر بدنام
ہوگا اس کا کیا انجام؟
سوچ رہا ہے پاکستان

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 12:58 2009-11-05 ,نجیب الرحمٰن سائکو، لاہور، پاکستان :

    بہت اچھی نظم ہے اور پاکستان کی اوورآل صورتحال کو جامعیت و اختصاریت میں اوڑھے ہوئے ہے۔ نیز اس نظم میں رواں سماجی و تعلیمی و مذہبی و سیاسی بحرانوں کی بھرپور منظرکشی بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ لہذا محترم کاکڑ صاحب کے بعد آپ محترم کو بھی ویل ڈن۔

  • 2. 13:02 2009-11-05 ,نجیب الرحمٰن سائکو، لاہور، پاکستان :

    ‘خدا پر رکھ بھروسہ، ناخدا کیا کام آئے گا
    اٹھاتا ہے جو طوفاں، روک بھی سکتا ہے طوفاں کو‘

  • 3. 13:21 2009-11-05 ,ahmed :


    چڑھتا سورج دہشت گردی کا
    کب ہوگی اس دن کی شام
    تھک چکے آعصاب ہمارے
    آ بھی جا اب اسلام
    کب تھمے گا یہ طوفان
    سوچ رہا ہے پاکستان

  • 4. 13:48 2009-11-05 ,faizan touseef siddiqui :

    جناب ”ويل ڈن” تو نہيں کہہ سکتا پر نہايت ہی افسوس کے ساتھ اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ سب درست کہا ہے آپ نے- ويسے آج کل ميں پاکستان کی تاريخ پر تحقيق کر رہا ہوں اور اب تک اس نتيجے پہ پہنچا ہوں:--
    پاک فوج کے جرنيلوں نے
    کھل کر لوٹا پاکستان
    ضياء، مشرف، ايوب خان
    جرنيلوں کا پاکستان

  • 5. 13:53 2009-11-05 ,RAZA :

    یہ بہت اچھی شاعری ہے لیکن یہ ناامیدی ظاہر کرتی ہے۔

  • 6. 13:53 2009-11-05 ,ali ahmasd :

    بہت ہی ناامید شاعری ہے۔ پاکستان جلد اس بحران سے نکل آیے گا اور مضبوط ترین ہوگا۔

  • 7. 14:12 2009-11-05 ,مريم فائزہ :

    يہ لمحہ فکریہ ہے جب پاکستان ایک نازک اور مشکل صورتحال سے دو چار ہے، داخلی اور خارجی طور پرپاکستان سازشی عناصر سے بر سر پیکار ہے،اور اسےاپنی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگي-

  • 8. 14:18 2009-11-05 ,مصد ق خا ن ميا نو ا لی :

    بس ھماری بدقسمتی اور پاکستان۔ صد افسوس کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ کيا ھونے کو ہے۔اوپر سے نالائق رہنما اف اللہ

  • 9. 14:19 2009-11-05 ,Sajjadul Hasnain :

    نظم پہ خير ہم تبصرہ کيا کرينگے۔ ہاں آپ کی يہ نئی تصوير چونکا دینے والی ضرور ہے۔ مگر اچھی ہے۔

  • 10. 14:31 2009-11-05 ,syed adeel abbas zaidi :

    نظم پاکستان کے مسائل کی جانب توجہ دلانے کی ایک اچھی کوشش ہے۔

  • 11. 14:49 2009-11-05 ,ashfaq :

    امید کرتے ہیں کہ ہمارے رہنما جلد اپنا دماغ استعمال کرنا شروع کریں گے۔

  • 12. 15:00 2009-11-05 ,sana khan :

    بہت اچھی نظم ہے پاکستان پر۔ کہيں عارف شميم صاحب کی تو نہيں؟ ويسے ہيں کدھر وہ ان کے بلاگ کا انتظار ہے۔

  • 13. 15:04 2009-11-05 ,وسيم شارجہ- :

    بہت اچھی نظم ہے-

  • 14. 15:10 2009-11-05 ,نجیب الرحمٰن سائکو، لاہور، پاکستان :

    ‘پریشاں ہو تم بھی، پریشاں ہوں مَیں بھی
    چلو میکدے میں، وہیں بات ہو گی‘

  • 15. 4:19 2009-11-06 ,Hamid Marwat :

    کیا یہ زرداری مخالف پروپگنڈا کا حصہ ہے؟

  • 16. 11:54 2009-11-08 ,ملک حسن رزاق :

    پھر سے چلی تحریک پاکستان
    قدم بڑھاو قدم بڑھاو افواج پاکستان
    کیوں ڈرتے ہو دشمنوں سے اے اہل وطن
    تا قیامت قائم رہے گا یہ میرا پاکستان
    انشاء اللہ

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔