انڈیا پاکستان میں بیان بازی کا رکا ہوا سلسلہ جب بھی شروع ہوتا ہے دماغ میں خطرے کے سائرن بج اٹھتے ہیں۔ خدشہ یہ ہے کہ بیان بازی کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے لوگوں میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی شدید خواہش کی آبیاری شروع ہو جاتی ہے۔
جاری رکھیے
ان دنوں پاکستان میں میڈیائی بلونگڑے کے آگے ایک نئی گیند اچھال دی گئی ہے یعنی ایم کیو ایم کے خلاف انیس سو بانوے کا آپریشن فوج نے اپنی مرضی سے شروع کیا تھا یا اس وقت کے سیاسی وزیرِ اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لے کر کیا گیا تھا۔
جاری رکھیے
منہ زور جوانی انسان سے بہت کچھ کرواتی ہے۔ تقریباً ایک ماہ پہلے سولہ جولائی کو امریکی نوجوان زیک سنڈرلینڈ نے دنیا کے گرد اکیلے کشتی پر چکر لگانے والے کم عمر ترین نوجوان کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
جاری رکھیے
چند برس قبل نیویارک میں پاکستان سے آنے والے صحافیوں کے حقوق کی تنظیم کے ایک رہنما سے میں نے پوچھا تھا 'آپ لوگ لاپتہ بلوچ ٹی وی جرنلسٹ منیر مینگل کی رہائي کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟' تو صحافی رہنما نے کہا تھا 'پہلے تو یہ پتہ کرنا ہے کہ منیر مینگل صحافی ہے کہ نہیں؟
جاری رکھیے
کتاب جسونت سنگھ نے لکھی، انہیں پارٹی سے بی جے پی نے نکالا، کتاب پر پابندی گجرات حکومت نے لگائی لیکن خوش پاکستانی ہیں۔
جاری رکھیے
ہائے ہائے کیا نخرے تھے ہمارے اب سے اکتالیس برس پہلے۔ ایوب خان کی جو شامت آئی تو اس نے چینی ایک روپے سیر سے بڑھا کر سوا روپے سیر کردی۔ بس پھر کیا تھا فرزندانِ توحیدِ پاکستان ماتم کناں سڑکوں پر نکل آئے اور وہ جو کہتے ہیں کہ قسمت خراب ہوجائے تو اونٹ سوار کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے۔ تو یہی کچھ ایوب خان کے ساتھ بھی ہوا۔
جاری رکھیے
کراچی سے دلی ہفتے میں ایک فلائٹ جاتی ہے اور بہت ہی بھری ہوئی فلائٹ ہوتی ہے۔ لیکن اس روٹ پر چلنے والے پی آئی اے کے بوئنگ سیون تھری سیون میں گھستے ہی دونوں دیشوں کے آپسی رشتوں کا اندازہ ہوجاتا ہے۔
جاری رکھیے
'میڈم آئیے بہت اچھا مال ہے، نئی ورائٹی آئی ہے، انڈیا سے ابھی ابھی۔۔۔' میں مسکرائی اور کہا، نہیں کچھ اور دکھائیے۔
جاری رکھیے
پیارے میڈیا والو ( میڈیاکرز)
ایسے حالات میں جب آپ کسی کی موت کے خواہاں ہوں اور اس کی موت کے غیر مصدقہ اور مصدقہ دعوؤں کے درمیان جھول رہے ہوں تو اس صورتحال میں درجِ ذیل سرخیاں اور ہیڈ لائنز اس وقت تک آپ کے کام آسکتی ہیں جب تک حقیقت کھل نہ جائے۔
جاری رکھیے
معلوم نہیں بیت اللہ محسود مرا یا نہیں لیکن دعوووں اور جوابی دعووں کے طوفان بدتمیزی میں سات پاکستانیوں کو گولیاں مار کر یا زندہ جلا کر ہلاک کرنے کی خبر ضرور مر گئی ہے۔ شاید بہت سارے لوگوں کو یاد بھی نہ ہو کہ یہ کب ہوا کہ سات پاکستانیوں کو اس طرح مارا گیا ہو؟
جاری رکھیے
مجھے اختر کالونی کراچی کا وہ ٹین ایج لڑکا یاد ہے جس کے والدین اسے گھر سے بن سنور کر اچھے کپڑے پہن کر باہر نکلنے سے منع کرتے تھے کہ کہیں پڑوسی مارے حسد کے اس پر 'توہین رسالت' کی آڑ لے کر حملہ نہ کرديں۔ یہ وہ دن تھے جب اختر کالونی جیسی بستی میں بھی سپاہ صحابہ والے آن پہنچے تھے۔
جاری رکھیے
لندن کی مشہور برٹش لائبریری کے استقبالیہ کے سامنے لگے ایک بورڈ پر لکھا ہے 'ایک کتاب اپنائیں'۔ بورڈ کے سامنے کرسی پر بیٹھے ایک بزرگ دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد کو سکیم کے بارے میں بتاتے ہیں اور کتاب اپنانے میں مدد کرتے ہیں۔ لائبریری آپ سے اسی طرح کتاب اپنانے کے لیے کہہ رہی ہے جیسے کسی لاوارث بچے کوگود لینے کے لیے کہا جاتا ہے۔
جاری رکھیے