| بلاگز | اگلا بلاگ >>

جسٹس وسٹس!(بارہ مئی کے لئے)

اصناف:

وسعت اللہ خان | 2008-05-08 ،14:52

blo_wusat_may_150.jpg
جیسے اُس سے پہلے نکلے
زرداری بھی ویسا نکلا
قوم نے پھر سے ناک کٹائی
وردی لائی دیا سلائی

رحمان ملک نے آگ جلائی
ملک قیوم نے کھیر پکائی
کالے کوٹ کی شامت آئی
آصف بشرف بھائی بھائی
شیر نے آخر گھاس ہی کھائی

آس کے پتے جھڑ گئے سارے
شیدے شوکی ڈر گئے سارے
دعوے سان پے چڑھ گئے سارے
جسٹس وسٹس وڑ گئے سارے

تو اے بھولے پاکستانی
بھول کے سب کچھ کھوجا اب تو
بند کر ٹی وی سو جا اب تو!

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 2:09 2008-05-09 ,Rashid :

    بہت بہت اچھے! سب کو یہ بات سمجھ جانی چاہیے۔

  • 2. 6:17 2008-05-09 ,Junaid :

    آپ کی کیا بات ہے وسعت صاحب! اللہ خیر کرے۔۔۔

  • 3. 10:30 2008-05-09 ,فرحان صبور :

    بھائی وسعت اللہ خان آپ نے ان اشعار میں اپنی يا ميری ہی نہیں، پوری پاکستانی قوم کے دل کی آواز کی عکاسی کی ہے۔ شايد لوگ ان لوگوں کو ووٹ ديتے وقت يہ بھول جاتے ہيں کہ ان لوگوں کو اقتدار اور پيسے کی لالچ ہے جس کی خاطر يہ خود کو بھی بيچ ديتے ہیں، عوام کا يا عوام کے جذبات کا کوئی خيال نہیں رکھتا۔۔۔

  • 4. 11:31 2008-05-09 ,تنوير عارف :

    عجب صورت حال ہے۔ سب لوگ شرفو سے خوفزدہ ہیں اور شرفو ان سے خوفزدہ!

  • 5. 11:43 2008-05-09 ,اظہرالحق :

    باقی سب ٹھیک بس ایک چیز کی تشریح ہو جائے تو اچھا ہے کہ اب عوام پکے پکے ہی سو جائیں ورنہ ہمیشہ کے لیے سُلا دئیے جائیں گے۔۔۔

  • 6. 12:14 2008-05-09 ,shadmani :

    نظم تو اچھی ہے، لیکن کسے سنا رہے ہیں؟ قوم تو پہلے ہی سو رہی ہے!

  • 7. 14:03 2008-05-09 ,Agha Imran Ali Khan :

    بہت اچھے وسعت صاحب۔ پاکستان کی اصل تصویر یہی ہے۔

  • 8. 6:26 2008-05-10 ,طارق اياز :

    مشرف کے بھائی ہیں، ملک و قوم کے مفاد ميں کر رہے ہونگے۔

  • 9. 12:54 2008-05-10 ,اے رضا :

    ”کی کری جانا ايں ! کی کری جانا ايں !
    شملے جانا ايں ، کدی مری جانا ايں ! ”

    خدا غريق رحمت کرے ، استاد دامن تو کسی کے شملہ اور مری پر ہی پريشان ہو اٹھے تھے - يہاں بات وطنِ عزيز سے دبئی - دبئی سے لندن اور آگے خدا جانے کہاں پہنچتی نظر آتی ہے -

  • 10. 17:01 2008-05-10 , وزیر اسلم خٹک :

    آداب! وسعت اللہ خان بھائی، تعجب ہے آپ پر، دو وقت کی نان کو ترسنے والے کيا جانيں ٹی وی کيا ہے؟ ويسے بھی ٹی وی چلانے کو بجلی ہی کہاں؟ نيز پاکستاني بہت سو لئے، اب انہيں اور سونے کی نہيں ، جاگ جانے کی ضرورت ہے، لٹيروں کو بھگانے کی ضرورت ہے۔ مخلص

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔