| بلاگز | اگلا بلاگ >>

’ آل راؤنڈر طالب‘

وحید مرزا | 2007-07-03 ،15:35

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے۔۔۔کہ لال مسجد کے تمام واقعات میں اتنا صاف و شفاف و سفاک انتظام کیسے ہوتا ہے۔۔۔ مسجد، مدرسہ، ’ایونٹ مینجمنٹ‘ کمپنی؟
blo_mirza_lalmasjid416.jpg

کہ لال مسجد کے طالبات لائئو ٹی وی کے لیے ہمیشہ تیار ہوتے ہیں: بانقاب، فلسطینی کفایا، فیکٹری فریش کلاشنکوف، میگزین اور موبائل وڈیو فون ساتھ ساتھ۔۔۔ (عبدالرشید غازی نے تو اسامہ کی طرح حلیہ بھی کسی طرح بنا ڈالا اور ٹھیک انہیں کی طرح ایک چمکتی ماؤزر بھی بانہ سے لٹکا دی اور جیب میں واکی اٹکی بھی)۔۔۔

کہ پاکستان کے دارالخلافہ کے وسط میں، ایوان صدر سے زیادہ دور نہیں، چھوٹے بچے ریت کی بوریوں سے بنے بنکروں میں کس قدر خوش نظر آتے ہیں، ’ویری ایکسائڈٹ‘، اور کھیل کھیل میں کئی ایک لوگ جاں بحق۔

(مرنے والوں میں رینجرز، طلباء، صحافی، عام آدمی۔۔۔ سب ہیں)

کہ حافظِ قرآن نوجوان کسی بھی صبح آل راؤنڈ کارکردگی بھی دکھا سکتے ہیں۔۔۔ مثلاً اپنے ساتھی کی میگزین بدلنا، جلدی میں ایک مارٹر گن اسمبل کرنا، فوراً آگ لگانے کا سامان مہیا کرنا وغیرہ وغیرہ۔۔۔

کہ اگر ہم نے لائیو ٹی وی پر روک لگا دی ہے تو آپ ’ایز لائیو‘ تو دکھا ہی سکتے ہیں۔۔۔

کہ دنیا کی باقی بڑی چینلز کو کسی بڑے واقعہ کے متعلق جب کسی عام آدمی کے موبائل فون سے کھینچے جانے والی پہلی کلِپ مل جاتی ہے تو وہ بار بار ’ایکسکلوسو‘ کہہ کر چلاتے ہی خوش ہو جاتے ہیں، یہاں تو۔۔۔

۔۔۔کارروائی سے قبل، کارروائی کے دوران، کارروائی کے بعد: سب لائیو ہے۔

جسٹس کا فیصلہ کب ہوگا؟

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 18:00 2007-07-03 ,Sajjadul Hasnain :

    وحيد صاحب
    آپ نے تو مذاق مذاق ميںايک سنگين معاملے کی پيچيدگيوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے مگر ہميں خوف آتا ہے کہ يہی واقعات ملک و قوم کو بدنام کرنے کا باعث بنتے ہيں ميں آپ کو بتادوں کہ ہندوستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر ميں لال مسجد ہوتی ہے اور ہر شہر ميں مدرسے ہوتے ہيں اور اس طرح کے واقعات قوم کے لئے الجھنوں کا باعث بنتے ہيں کيا ہم اتنا نہيں سمجھ سکتے کاش اگر سمجھا ہوتا تو شايد تماشا نہ بنتا
    خير انديش سجاد الحسنين حيدرآباد دکن

  • 2. 18:11 2007-07-03 ,shahidaakram :

    جسٹس ،کونسا والا جسٹس وحيد صاحب ؟ہيں ايمان سے صحيح بات کريں نا گُھما پھرا کر کيوں بات کرتے ہيں کيا ڈر لگتا ہے کسی سے يا آپ کو علم ہی نہيں کہ جسٹس ہو يا جسٹں صاحب اب يہ والی چيز عُنقا ہو چُکی ہے ہمارے مُلک ميں اور کوئ عرصہ جاتا ہے جب ہم بُھول بھال جائيں گے کہ انصاف بھی کسی چڑيا کا نام ہُوا کرتا تھا اب ہميں اس طرح کی دوغلی باتوں کاعادی ہونا ہو گا جيسا کہ آپ نے ذکر کيا ، قيامت کی نشانيوں ميں سے ايک نشانی ہے کہ لوگ مزہب کی بات کريں گے اُس کے لۓ کٹ مرنے کو تيّار رہيں گے ليکن اُس پر عمل نہيں کريں گے ،سو قُرب قيامت کی ان نشانيوں کے ساتھ ساتھ صرف اُن دُکھی ماں باپ کا سوچيں جن کی اولاديں دين کے نام پر پُھسلا کر بہکا دی گئيں اور اس طرح بھٹکائ گئيں کہ کھيل کھيل ميں اُن معصُوموں کے ہاتھوں ميں ہتھيار تھما کر اُنہيں مُجرم بنايا جا رہا ہے عام عوام غريب لوگ جو دال روٹی کو ترس رہے ہوں اُنہيں روٹی کے نام پر تعليم مُفت کا پيغام دے کر ہاتھوں ميں کلاشنکوف تھمانا کہاں کا انصاف ہے؟ صرف ايک بات بتائيں نمبر ون يہ کہ معصُوم لوگوں کو سامنے لا کر غازی صاحب خُود کہاں اورکيوں غائب رہتے ہيں يا سپہ سالار ہميشہ پيچھے رہتا ہے يعنی سپاہ سامنے سالاری کرنے والے محفُوظ مُقام پر کہيں اندرُون خانہ اور ہاں يہ بھی کہ اتنی شاندار انگلش روانی سے بولنے والے صاحب بہادُر سے کوئ يہ بھی تو پُوچھے کہ کيا يہ زُبان اُن کی مادری زُبان ہے اور کيا اُن کی اپنی اولاد اسی مدرسے ميں ہی تعليم پا رہے ہيں ؟کيا وہ بھی اُن کے ساتھ آج کے اس جہاد ميں صف بہ صف کھڑے ہيں يا تھے ليکن کون پُوچھے گا اور کون بتاۓ گا؟کيا آپ جانتے ہيں اس سوال کا جواب؟
    مع السلام
    شاہدہ اکرم

  • 3. 18:13 2007-07-03 ,سيد مبشر عباس نقوی :

    پچھلے تيس سالوں ميں ہماری فوج نے جو بويا ہے آج اسی کو کاٹ رہے ہيں
    ہوش و خرد کو الوداع
    امن و سکوں کو الوداع
    اسلامی جمہوريہ پاکستان زندہ باد

  • 4. 21:39 2007-07-03 ,مینا :

    بہت ہی تھکا ہوا مضمون ہے! لگتا ہے کہ آپ کا پسندیدہ چینل جیو ہے! ہے نا!

  • 5. 22:06 2007-07-03 ,Nisar :

    کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے کے ایک ڈرامہ بنایا گیا ہے امریکہ کے لئے۔

  • 6. 1:55 2007-07-04 ,noman :

    yeh sub maulana fazl ka prime minister bun'nay ka shauq poora kernay mein mudud dey ga.

  • 7. 3:19 2007-07-04 ,نجم پرويز انور :

    معاملہ جو بھی ھو مگر يہ بات بالکل طے ہے کہ بشارتوں پہ لوگوں کی زندگيوں کے فيصلے نہيں کيے جاتے- کيا قرآن و سنت کافی نہيں؟

  • 8. 7:09 2007-07-04 ,F A Chouhdry :

    یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے، حکومت کی مرضی کے بغیر دارالحکومت میں پتا بھی نہیں ہل سکتا، اور ان لوگوں کے پاس تو خود کار ہتھیار، کراس فائرنگ کے دوران مسجد سے نکال گورنمنٹ عمارت تک جانا ، آگ لگا کر واپس آنا، کیسے ممکن ہے، کوئی گڈے گڈی کا کھیل تو نہیں، عوام اب اتنی بے وقوف نہیں رہی، کہ اس طرح کے سٹنٹ بناکر اپنے مزموم مقاصد نکال لئے جائیں۔

  • 9. 7:43 2007-07-04 ,Madan Lal :

    بڑا اچھا لگا ہلکا پھلکا بلاگ، لکھتے رہئیے وحید بھائی۔

  • 10. 8:36 2007-07-04 ,kamal khan :

    It is very sad how the image of Islam and Pakistan is being tarnished by these fanatic opportunist mullahs. I lived in the Lal Mosque area nearly for a decade; I remember how the father of these two mullahs, Abdullah, used to spread religious hatred in Friday sermons. Now his sons are following his father's legacy. I request the people who are in power, please, while you conduct operations, make sure how these people manage their expenses to feed and provide accommodation to such a huge number of people. Also ask the Middle eastern Sheikhs and the Iranians not to use our soil for their nefarious purposes and keep their hands off.

  • 11. 9:04 2007-07-04 ,jawad :

    لگتا ہے کہ لال مسجد کی انتظامہ پچھلے کچھ سالوں سے اس کی تیاری کر رہی تھی،طلبا کو ہر طرح سے ٹریننگ دی گئی ہے، ورنہ ایک عام آدمی اتنی مہارت سے یہ سب کام نہیں کر سکتا۔

  • 12. 9:07 2007-07-04 ,Ahmad :

    It is really amazing to know that the Pakistan Army which has been responsible for peacekeeping in world's notorious and dangerous areas could not control a small place.

    I just want to tell my naive countrymen that the dictator has fired another attention diversion missile constructed by the Mullah and Military Alliance Private Limited.

  • 13. 9:43 2007-07-04 ,عبدالحفيظ لغاری :

    آداب عرض!
    آپ کے خيال حيرت پرمبنی ہيں اور ہونےبھی چاہيئں کيوں کہ پاکستان ميں کسی بھی وقت کُچھ بھی ہو سکتا ہے۔
    سياست= وہ آدمی ڈيڑھ ماہ بعد وزيرِاعظم بن سکتا ہے جو اُس سے قبل اسمبلی ممبر تک نہ تھا بلکہ اُس کی پاکستانی شہريت ہی مشکوک ہے۔
    انصاف= يہاں چيف جسٹس ناانصافی کا رونا روتا ہے تو باقيوں کا کيا ہوگا۔
    کھيل= پاکستانی ٹيم جيتنے پر آئے تو ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹيم کو ہرا سکتی ہے مگر اُس سے ايک ماہ پہلے سات ميچ ہارنے والی ٹيم سے ہار سکتی ہے
    يہ تو چند مثال ہيں يہاں ہر کھاتے ميں کُچھ بھی ہو سکتا ہے!!!

  • 14. 9:50 2007-07-04 ,sartaj khan :

    Yeh sab bakwas hai, sab hukmat ka karta darta hai...

    Pakistan aur Amrika main sab kuch ho sakta hi...

  • 15. 12:08 2007-07-04 ,Faisal Zaheer :

    Whatever has happened or is happening is only a drama to promote Musharraf.

  • 16. 14:50 2007-07-04 ,Sadaf Nabeel :

    Wow Justice Sahib’s news is no more on the front page. Well, someone can just tell me the name of the devil who writes scripts such as Ojri Camp, 12th May Karachi, Kargil and Lal Masjid for Pakistani establishment. I want to tell him that he will have to create some innovation in his plot. Every story revolves around the same plot, same characters, same 'aghaz' and 'anjam'. It's boring man. We need some change. As soon as the drama begins, we can guess the whole story.

  • 17. 22:10 2007-07-04 ,سيفی خان :

    السلام عليکم
    اسلام آباد ميں جو بہی ہوا اس سارے قصے ميں کسی 1گروہ کو ذمہ دار يقينا نہيں ٹھہرايا جاسکتا اس ميں دونوں فريق برابر کے شريک ہيں۔
    ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے لال مسجد کے علما نے قانون کو ہاتھ میں ليا جوسراسر ان کی غلطی ہے اب ديکھنا تويہ ہے کہ اس سارے مسلے کی بنياد کيا ہے اگر مسائل کي بنياد کو نہ ختم کيا جائے اس وقت تک مساءل جنم ليتے رہيں گے حکومت ا گر واقعی ملک کو ترقی کی راہ پہ لانا چاہتی تو ان وجوہات کو ختم کرنا پڑے گا کہ جن کی وجہ سے ايسے بحران پيدا ہوتيےہيں ورنہ ايسے بحران جنم ليتے رہيں گے
    سيفی خان

  • 18. 22:15 2007-07-04 ,پریشان خان :

    دعا دیں شیخوں کو جو دنیا بھر میں مسلمانوں میں نفاق پھیلا رہے ہیں اور ہر طرف قتل و غارت پر سادہ لوح مسلمانوں کو اُکسارہے ہیں!

  • 19. 9:19 2007-07-05 ,رحمت علی :

    اسلام علیکم۔
    وحید صاحب آپ کے گھر میں اتنی مقدار میں اسلحہ جمع ہورجائے آپ کو پتہ نہ چلے یہ کیسے ممکن ہے۔یہ سب حکومت نے کیا تاکہ عوام کو چیف جسٹس کیس سے دور کیا جائے۔ان کے ذہنوں سے وہ سب کچھ نکال دیا جائے جو حکومت کی ناکامپوں کی وجہ سے ہوا۔سب ٹوپی درامہ ہے۔
    سب ایک دم بکواس۔

  • 20. 19:33 2007-07-05 ,Anonymous :

    I think it is a drama created by government to show the world their work against terrorism. These brothers are agents of govt

  • 21. 20:19 2007-07-05 ,ُArshad Awan :

    Just ask yourself a simple question: Who would gain the most from this drama? No one but President Musharaff. Government has successfully diverted attention from the Supreme Court case and from burning the important record of thier corruption. Now every one is talking about Lal Mosque ..which is nothing but the Army's own creation. Who brought Mullah Aziz's father into this Mosque. Former Army Dictator, Zia. And Mullah Aziz has served the Army's purpose. You scratch my back and I will scratch yours...

  • 22. 13:13 2007-07-06 ,عزيز :

    قوم کو مشرف کی ايک اور ٹوپی مبارک-

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔