| بلاگز | اگلا بلاگ >>

پوسٹر پولیٹکس زندہ باد

نعیمہ احمد مہجور | 2007-05-16 ،17:37

پاکستان میں وفاداری ظاہر کرنے کے نرالے انداز ہیں۔ قرآن پر ہاتھ رکھ کر حاکم سے اپنی وفاداری کی قسم لینے کا کوئی اثر نہیں ہوتا کیونکہ انہیں یقین دلانا کافی مشکل ہوتا ہے۔
blo_nayeema_pakposter203.jpg

مگر گلی کی نکڑ پر، سڑک کے چوراہے پر، عمارت کے ماتھے یا بیچ شاہراہ پر ملک کے حاکم کے ساتھ کبھی اتاری گئی تصویر آویزاں کریں تو آتے جاتے ان کی نظر پڑ ہی جائےگی اور ان کے ذہن پر نقش رہنے کے کئی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اپنی پرجا یعنی اپنے حلقہ انتخاب پر رعب جمانے کا یہ بہترین اور سستا طریقہ ہے۔

عوام سے بات کرکے یہ احساس ضرور ہوتا ہے کہ انہیں اپنے حکمرانوں پر ذرا بھی اعتبار نہیں۔ سیاست دانوں کونہ اپنے ہم منصب پر اور نہ عوام پر مگر چونکہ عوام کو سمجھنا مشکل ہے لہذا ان سے رابطہ ایک مصلحت کے تحت ہی ہوتا ہے۔

یہاں پوسٹر بنانے کا کلچر کافی ترقی کرچکا ہے اور اس سے کافی لوگوں کا روزگار جڑا ہے حالانکہ سیاست دان سے اجرت وصول کرنا کارے دارد والا معاملہ ہے۔ اسلام آباد میں ایک پوسٹر بنانے والے نے مجھے ہنستے ہنستے کہا کہ اپنی شامت آئی ہے کہ ممبر اسمبلی سے پوسٹر کی قیمت کا تقاضہ کروں۔

اسلام آباد میں استحکامِ پاکستان کی حکمران جماعت کی حالیہ ریلی کے دوران بڑے دلچسپ پوسٹروں کو دیکھنے کا موقعہ ملا۔ اس ریلے کے لیے چودھری شجاعت اور پرویز الہہی نے اپنی پوری طاقت داؤ پر لگائی تھی مگر پوسٹروں پر انکے معمولی کارکنوں نے بھی جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاکر جنرل صاحب کے ساتھ فوٹو بناکر ہر شاہراہ پر آوایزاں کر رکھی تھی۔ بس ذرا سی چوک ہوگئی تھی کہ انہوں نے سیلیوٹ والی تصویر اپنی تصویر کے ساتھ جوڑی تھی جو بعض ووٹروں کے ذہنوں میں شکوک کا باعث بنی۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 20:46 2007-05-17 ,قدير منگريو :

    سياست کے نئے نئے طريقے ہمارے ملک سے يا پھر ہمارے پڑوسی ملک سے کيوں کہ بے ايمان سياستدان اس خطے ميں زيادہ پيدا ہوتے ہيں۔

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔