| بلاگز | اگلا بلاگ >>

کیا ہوا؟

وسعت اللہ خان | 2007-04-05 ،11:36

کیا ہوا اگر ایک ٹریکٹر ٹرالی پنجاب کے قصبے حافظ آباد کے ایک پرائمری سکول کی دیوار توڑ کر اندر گھس گئی اور نو بچے کچل ڈالے۔
blo_wusat_lawyers_203.jpg

اس سے کیا فرق پڑتا ہے اگر بسنت کے دن لاہور میں گیارہ بچوں اور بڑوں کے گلے پتنگ کی ڈور سے کٹ جائیں۔

کونسی قیامت آ جائے گی اگر کراچی کی شاہراہ فیصل وی وی آئی پی موومنٹ کے لئے کئی کئی گھنٹے عام ٹریفک کے لئے بند رہے اور رش میں پھنسی ایمولینسوں میں مریض تڑپ تڑپ کر جان دے دیں۔

ہاں! اگر اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر فوج کے خلاف کوئی نعرہ لگائے تو اسکی ڈنڈے سے پٹائی نہ کی جائے بلکہ گولی ماردی جائے۔

یہ بات حکمراں مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین نے امریکہ سے پاکستان واپسی پر کہی ہے۔وہ اپنا علاج کرانے کے لئے امریکہ گئے تھے۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 18:22 2007-04-08 ,Naveed :

    سانوں کي!

  • 2. 14:15 2007-04-09 ,Dr Ijaz Akhtar Najmi :

    وسعت صاحب کونسی بے ربط باتوں کو جوڑ رہے ہيں۔ بھلا کراچی کے ٹريفک رش کا وکيلوں کے احتجاج سے کيا تعلق۔

  • 3. 15:42 2007-04-18 ,عشت رمزی :

    چوہدری صاحب ”بيمار” ہيں انہيں جبری رخصت کی ضرورت ہے

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔