آرکائیو اگست 2006

حالات کی کھوتی

پاکستان کے ارباب اقتدار ہٹلر کے معشوق ہی کہلائيں گے اگر اب بھی وہ سجھتے ہیں کہ انکے اور انکے تخت گاہ اسلام آباد کیلیے اکثریتی بلوچـوں کے دلوں میں کوئی ایسی چیز رہ گئی ہے جسے ’محبت‘ کہا جاتا ہے۔

blo_hasan_bugti150.gif

جاری رکھیے

ہم سب دہشت گرد ہیں

اکبر بگٹی کے قتل نے کشمیر کے اس واقعے کی یاد تازہ کردی جب میرے محلے میں علیحدگی پسند تحریک کے دوران بھارتی فوج نےکریکڈاون کیا اور سب کے سامنےایک ضیعف لاغر بزرگ کو کھڑا کیا جس کے ہاتھ پیچھے سے باندھے گۓ تھے اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

جاری رکھیے

میں نازنیں سہی

مشرق میں اگر کوئی مرد تحمل مزاج ہونے کا دعوی کرے تو اسکی تحمل مزاجی پرکھنے کے لئے ایک تیر بہدف فارمولا موجود ہے۔

جاری رکھیے

انڈین بابو گھومنے چلا

میں یہ بات وثوق سے کہتی ہوں کہ تیسری دنیا میں اگر کوئی طاقت ور ہے تو وہ سرکاری افسر عرف بابو صاحب ہیں۔

جاری رکھیے

روٹھی حسینہ والی حرکت

عنبر خیری | 2006-08-21 ،16:49

تبصرے (47)

کیا کمال کیا ہے ہماری کرکٹ ٹیم نے کہ ایک نا پسندیدہ امپائر کی بات بری لگ گئی تو جا کر روٹھی حسینہ جیسا رویہ اختیار کر لیا۔

جاری رکھیے

آدھا سیب

کل میرے سر اور آنکھوں پر سے پٹی اترنے والی ہے
ایک آنکھ سے میں کیا کیا دیکھ سکوں گا
ماں کا آدھا چہرہ
آدھا چولہا
آدھا سیب

جاری رکھیے

آپ، بلاگ اور سوالات

عالیہ نازکی | 2006-08-14 ،18:17

تبصرے (26)

اس ’نئے بلاگ‘ کی عمر اب چند ہفتے ہوچکی۔
کیسا ہے یہ؟
پرورش کیسے کی جائے؟

جاری رکھیے

سی یو لیٹر

تقریبا دو ماہ بھارت میں گزارنے کے بعد جب میں واپس لندن پہنچی تو سی یو لیٹر کے الفاظ نے پھر میرا سواگت کیا۔ اس جملے سے مجھے ازل سے چڑ ہے کیونکہ اس کا مطلب کبھی یہاں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، مگر ہم جیسے لوگ دوبارہ ملنے کے اس وعدے کو اکثر سچ مانتے ہیں۔

جاری رکھیے

دل دفنانے کا دکھ

عارف شمیم | 2006-08-08 ،11:20

تبصرے (28)

اولاد کو کھونے کا کرب شاید اس ماں سے زیادہ کوئی نہ سمجھ سکے جس نے نو مہینے اسے اپنے پیٹ میں رکھا ہو۔ گزشتہ ہفتے میں نے اپنی چھوٹی بہن کے چہرے پر یہ کرب دیکھا۔ اسے کچھ نہ کہہ سکا بس آنکھوں اور ہاتھوں کی خاموش زبان سے اسے تسلی دی۔

جاری رکھیے

نقل مکانی کی باتیں

عنبر خیری | 2006-08-02 ، 0:43

تبصرے (11)

بہت دنوں سے بلاگ لکھنے کا موقع نہیں ملا۔ وہ اس لیئے کہ پہلے بیماری اور پھر گھر تبدیل کرنے کے عمل نے مجھے روکے رکھا

جی ہاں ہم نے گھر بدل لیا ہے اور یقین مانیے یہ آسان کام نہیں ہے۔۔۔ پہلے چند روز تو مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ میں نے اپنے کپڑے کس بکس میں رکھے تھے۔ گرم کپڑوں والے بکس پر تو میں نے تفصیل لکھ دی تھی لیکن آجکل کے موسم گرما کے کپڑے نہ جانے کہاں تھے۔ نتیجہ یہ کہ کئی دنوں تک مجھے اپنے شوہر کی قمیضیں پہننی پڑیں۔

جاری رکھیے

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔