| بلاگز | اگلا بلاگ >>

بیروت نگار بزم جہاں

حسن مجتییٰ | 2006-07-18 ،12:01

نجانے کیوں جب بھی بیروت کا نام آتا ہے تو مجھے صرف ایک نام خلیل جبران کا ہی یاد آتا ہے اور اسکا ’‘ یا ’النبی‘۔ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ خلیل جبران کہیں خود بھی پیغمبر تو نہیں تھا۔ خلیل جبران کہ بچپن میں جسکی کتابیں میں نے ’عمران سیریز‘ پڑھ چکنے کے فوراً بعد شروع کی تھیں۔ خلیل جبران کا بیروت پھر جلنے لگا ہے۔

_41897692_child_203ap.jpg
دھرتی وہ رضیہ ہے جو غنڈوں کے بیچ پھنسی ہوئی ہے۔ غنڈے اسرائیلی فوجی ہوں یا حزب اللہ والے غنڈے ہی ہوتے ہیں۔ بم برسائے جارہے ہیں اور
بچے مر رہے ہیں۔ بچے شتیلہ یا صابرہ میں مریں یا حیفہ میں ساروں کے بچے ایک سے اور سدا پیارے ہوتے ہیں۔ یہ کوئی بڑا ’ہیروپن‘ نہیں جب کل کی خبروں میں کوئی ’مسلمان‘ کہہ رہا تھا کہ ’اب اس جنگ میں صرف ہمارے ہی بچے نہیں مریں گے‘۔

میری نسل اس بیروت سے پیار کرتی تھی جو واقعی مشرق کا پیرس تھا- یہ خانہ جنگی سے بہت پہلے کی بات ہے۔ ’جنگ‘ اخبار میں اتوار کے اتوار دنیا کی تصاویر میں مشرق کے اس پیرس کی تصاویر چھپا کرتی تھیں۔ تب کراچی کیلیے بھی کوئی نہیں کہتا تھا کہ یہ اب ایک اور ’بیروت‘ بننے والا ہے۔ پھر مہاجروں اور فوجیوں اور پرائیویٹ ملیشیاز نے بیروت اور کراچـی کی جو درگت بنائی وہ سب کے سامنے ہے۔ اسی جلتے بیروت پر اوریانا فلاسی نے اپنا ناول ’انشاءاللہ‘ لکھا۔

سوچ رہا ہوں پاکستان میں ضیا ء آمریت کے دنوں میں فیض احمد فیض جیسے شاعر نے تب جلتے ہوئے بیروت کو اپنی جلاوطنی کا مسکن کیوں بنایا تھا۔ وہیں سے اس پاکستانی خلیل جبران کی آواز کبھی کبھی ہمارے کانوں تک بھی پہنچ پاتی تھی: ’میں جہاں بھی گیا اے عرض وطن/ تیری تذلیل کے داغوں کی جلن/ دل میں لیے‘ یا ’میرے دل میرے مسافر/ ہوا پھر سے حکم صادر/ کہ وطن بدر ہوں ہم تم‘۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 14:52 2006-07-18 ,Javed Iqbal Malik :

    Hassan Bhai,
    Asslam o Alaikum
    Aap ney intihaayi aham subject per Qalam uthaya hai aur mujhe bahut khushi hui hay, yaqeen karain keh jab Beirut ki khabrain partay hain to dil khoon key ansoo rota hai.

  • 2. 16:20 2006-07-18 ,طلعت جعفری :

    حسن مجتبٰی ! تم لکہتے نہيں چنگہا ڑتے ہو-اک وقت ميں کئ درد کئ ر اگ اور کئ ساز چہيڑ ديتے ہو- کبہی کبہی لگتا ہے تم لکہتے کم بہکتے زيادہ ہو - تمہاری باتيں دلفر يب ہی نہيں لچہے دار بہی ہوتی ہيں -ان ميں گہر ائ کے ساتہ ساتہ آوارگی کی چاشنی کا عنصر بہی شامل ہوتا ہے - اب اپنے اس بلاگ ميں ہی ديکہ لو - ظالم اور مظلوم کو ايک ہی چہر ی سے ذبح کر تے نظر آتے ہو - امن کی خواہش يا امن پسند نظر آنے کے جتن ميں آ دمی کو اس قدر خودغرض نہيں ہو جانا چاہيے

  • 3. 16:48 2006-07-18 ,نوید عاصم :

    میں جہاں بھی گیا اے عرض وطن
    تیری تذلیل کے داغوں کی جلن
    اپنوں کی بے وفاءیوں کی کڑھن
    غیروں کے نیزوں کی چبھن

    تیرے سپاہیوں کے ہاتھوں پہ
    تیرے بیٹوں کا لہو
    تیری بیٹیوں کی عزتوں کے تار
    تیرے محافظوں کے گلوں کے ہار
    تو ہی قاتل ، تو ہی منصف
    تو ہی دشمن ، توہی دوست
    سارے عالم میں تیری تباہی کے قصے
    تیری بربادی میں "اپنوں کے حصے"
    تیری گلیوں میں
    اب "مظلوم"رہتے ہیں
    ظلم کرتے تھے
    ظلم سہتے ہیں
    بےحس تھے
    بے بس ہیں
    نہ کوءی تمنا، نہ حرف دعا
    نہ رسم الفت، نہ عہد وفا
    اب کون تیرے لیءے جیتا ہے؟
    اب تیرے نام پہ کون مرتا ہے؟
    اب توگھر لوٹنے سے ڈر لگتا ہے
    اب توگھر لوٹنے سے ڈر لگتا ہے

    (میں شاعر نہیں ہوں مگر "حسن صاحب" کا بلاگ پڑھ کریہ لفظ خودہی ٹاءپ ہوگے ہیں)

  • 4. 16:54 2006-07-18 ,جاويد گوندل :

    حسن مجبتيٰ!
    کيا سيکولر ہونے کيلئيے اسلام اور مسلم مخالف ہونا ضروري ہے؟ کيونکہ آپ ہميشہ سيکولر ہونے کا دعواہ کرتے نظر آتے ہيں جبکہ حقيقت يوں نہيں ـ آپ مسلمانوں کو انکے اپنے بارے ميں کينفيوژ کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہيں ـ
    آپ نے کمال نا انصافي سے کام ليتے ہوئے جارح اور ظالم حملہ آور اسرائيل کی سوچی سمجھی قتل وغارت کيخلاف دفاعی جنگ پہ مجبور حزب اللہ کو کمال بے نيازی سے غنڈہ قرار ديا ہےـ اسرائيل کی غنڈہ گردی کو تو سب جانتے ہی نہيں بلکہ اسے غنڈہ مانتے بھی ہيں اسلئيے اسرئيل کو غنڈہ کہنے ميں کوئي مضائقہ نہيں ـ مگر آپ چونکہ درحقيقت اسلامی پس منظر رکھنے والی تنظيم حزب اللہ پہ ”غنڈہ،، ہونے کا الزام باندھنا چاہتے ہيں اسلئيے آپ نے اسرائيل کا سرسری تذ کرہ کرتے ہوئے حزب اللہ کو غنڈہ کہہ کر حسب سابق مسلمانوں سے دلی بغض کا اظہار کيا ہے ـ
    قربان جاؤں آپکی بے نيازی اور بھولپن پہ آپ نے گلکاري کي ہے ”کوئی ’مسلمان‘ کہہ رہا تھا کہ ’اب اس جنگ میں صرف ہمارے ہی بچے نہیں مریں گے‘۔ يہ ’کوئي‘ نہيں بلکہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کا بيان ہے جو انہوں نے اسرائيل کی شرمناک جارحيت کےہاتھوں بڑی تعداد ميں لبنانی بچوں کے شہيد ہونے کے بعداسرائيل سے کھلی جنگ کا اعلان کرتے ہوئے دياـ اور آپ جس ادارے بي بي سي کيلئے لکھتے ہيں يہ بيان شہ سرخي کيساتہ اسی بی بی سی اردو سروس کے مندرجہ ذيل لنک پہ خبر کی صورت لگا ہوا ہےلگا ہے درحقيقت آپ کو حسن نصراللہ کے بيان سے نہيں بلکہ حسن نصراللہ کے مسلمان ہونے سے تکليف پہنچی ہے- /urdu/regional/story/2006/07/060714_lebanon_strikes_as.shtml
    ميری ذاتی رائے ميں لبنان پہ سالوں قبل اسرائيلی قبضے اور حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائيل کی شرمناک شکست اور اسی شکست کا بدلہ چکانے کيلئے لبنان پہ دوبارہ حملہ اور خصوصاٌ بيروت کے بارے ميں آپکی معلومات واجبی سی ہيں ورنہ آپ بيروت کے ڈانڈے کراچی سے کبھی نا جوڑتے -
    ويسے آپس کی بات ہےآپکی ايک بات سمجط ميں آتی ہے - آدمی جس کا کھائے گيت بھی اسی کے گانے چاھئيں اسی کو تونمک حلال کرنا کہتے ہيں ـ
    دعا گو
    جاويد گوندل
    بارسيلونا ، اسپين

  • 5. 17:03 2006-07-18 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    جناب حسن مجتبٰی صاحب ۔۔۔ تسليمات
    آپ کی تحرير پڑھی مجھ جيسا کج بياں اس کے بارے ميں کيا کہہ سکتا ہے ۔آپ نے انتہائ اہم نکات و کڑوی سچائ بيان فرمائ ۔
    يہ ناچيز اپنے علم ميں اضافے کے واسطے ايک بات کی توضحيح وتفسير چاہتا ہے کہ آپ نے فرمايا کہہ وہ اسرائيل ہو يا حزب اللہ دونوں ہی غنڈے ہيں مجھے نہيں معلوم کہ آپ کی نظر ميں غنڈے کی کيا تعريف ہے مگر اگر آپ پر جنگ مسلط کی جاۓ تو آپ پر اس کا دفاع واجب ہے بھلے وہ آپ ايک ٹوٹے نيزے سے ہی کيوں نہ کريں ۔ اب حزب اللہ کا دو فوجيوں کا اغوا کرنا اس کے پيچھے کيا وجہ ہے يہ ميں نہيں جانتا مگر اس کے بدلے اسرئيل کا معصوم بچوں اور بےگناہ افراد کو براہ راست ظلم وستم کا نشانہ بنانا سمجھ سے باہر ہے ـ ھميں گناہِ کبيرہ اور صغيرہ کی سزاوں ميں فرق تو رکھنا ہی ہوگا ۔ اور ايک اور بات کہ آپ نے نام لۓ بغير اپنے ايک ھم نام مسلمان کا ذکر فرمايا ان کا يہ بيان يقيناً ان کے مکتب کے حوالے سے ديکھيں توسخت لفظوں ميں ہے مگر اس کا پس منظر بھی انتہائ کڑوا اور درد ناک ہے مگر بہرحال اجتناب بہتر ہے ۔
    يقيناً خليل جبران محبتوں کے پيغمبر تھے اور ان کی محبتوں کے پھول آپ کے ايک بلاگ ميں ضبطِ تحرير کرچکا ہوں ۔ اور فيض صاحب بھی محبتوں کے پھول کھلا تے ہوۓ ہي رخصت ہوۓ اور يقينًا آپ بھی محبتوں ہی کو پھيلانے کی نيکی کررہے ہيں ۔ خدا آپ کو مزيد ہمت دے ۔
    اور اس گزارش کے ساتھ کے جب اپنے لۓ دعا فرمائيں تو اس ناچيز کو بھی ياد کرليجيۓ گا ، اجازت چاہوں گا ۔اپنا بہت خيال رکھيۓ گا ۔
    نيازمند
    سيد رضا
    برطانيہ

  • 6. 17:14 2006-07-18 ,Mobashar :

    Ager Pakistan ke pas Atomic power na hotee too aaj Pakistan bhi Lebanon hota. Yeh baat yaad rakhen ke aman ke liye takaat main tawazan zaroori hai. Agar aaj Lebanon kay pas bhi uss jitnee takat hoti to Israeel kabhi lebanon per iss terha attack nahin kerta. Sub musalmon ko achi leadership or new technology per dyhan dayna hoga.
    Regards

  • 7. 17:35 2006-07-18 ,asad NY :

    Mr Hassan Sahab, If you believe you are a journalist then you should know who built Karachi or destroyed
    Karachi. Mohajirs are the single largest majority in Karachi and Karachi is the backbone of Pakistan. All the major headquarters of big companies are in Karachi. The tallest building of Pakistan (Habib bank plaza) is in Karachi, built by a mohajir and the future tallest build of Pakistan (IT TOWER) will also be in Karachi which is also going to be built with the efforts of a political party belonging to Pakistani mohajirs. Please be careful to write anything which you don’t know. Thanks.

  • 8. 18:32 2006-07-18 ,shahidaakram :

    حسن صا حب آپ کے يا کسی اور کے بلاگ کی شدت سے منتظر تھی کہ دل کچھ ايسا محسوس کررہا ہے جيسے ہزار ٹکڑوں ميں تقسيم ہو گيا ہے اورخاص طور پر جب سے ايک معصوم سے بچے کی زخم زدہ تصوير ديکھی ہے دل قابو ميں نہيں ہے اتنے معصوم بچے کی کسی سے کيادشمنی ہو گي بھلا ،يہ ہمارے سيا ست دان جن کو صرف اپنی دکان داری چمکا نے کے علا وہ اور کوئ کام نہيں ہے ، اب وہ سياست دان خواہ ضياء الحق ہو ں ،نوازشريف ہوں يا کو ئ بھی جو بھي ايک دفعہ کرسی کا ہوا ہميشہ کے لۓ اسی کا عا شق ہو گيا پھراس کرسی کے پا ؤں پھرخواہ کسی کے ہا تھوں پر رکھے ہوۓ ہوں يا کسی کی گردن پر ان کو کيا فرق پڑ نے والا ہے جن کے لۓ يہ محض ايک گيم کی حيثيت رکھتاہے ،اور اب تو آپ اور ہم سب پرا ئيويٹ باتوں سے بھی با خبر ہو چکے ہيں،تو بات کچھ ايسی نہيں ہو گئ،
    کچھ نا کہو ،کچھ بھی نا کہو
    اس کہي ان کہي سے کسي اور کو فرق پڑے يا نا پڑے دنيا ضرور آگ کے دہا نے پر کھڑی ہے،يہ سب جانتے ہيں، ميں نے بہت پھلے ايک کتاب پڑھی تھی بيروت جل رہا ہے اور وہ بات اب پرانی ہو چکی تھی ليکن ظالموں نے ماضی کو پھر سے دوہراکر يہ ثا بت کر ديا کہ کبھی کبھاروقت کا پہيہ الٹابھی چل سکتا ہے،جس کي ايک زندہ مثال آج بيروت ميں دوبارہ بھڑ کی ہوئ يا بھڑ کائ گئ آگ ہے ،مشرق کا پيرس بيروت ہو يا پاکستان کا دل کرا چی سب کچھ ان سياست دانوں کی چالوں سے نظر گزيدہ ہو گيا ہے، کوئ يہ کيوں نہيں سوچتا کہ يہ کرسياں يہ حکو متيں جو اس سے پہلے لو گوں کو بھی کچھ نا دے پائيں ان کوبھي کچھ نہيں دے پا ئيں گی ،کہاں ہيں وہ بلند بانگ دعوے کرنے والے ،آج سب جانتے ہيں ،اور يہ کہاں ہوں گے کون جانے ليکن بزبان فيض
    لازم ہے کہ ہم بھی ديکھيں گے
    ہم ديکھيں گے
    وہ دن کے جس کا وعدہ ہے
    انشا allah العزيز
    دعاؤں ميں ياد رکھيں
    شاہدہ اکرم

  • 9. 19:19 2006-07-18 ,عديل خاکی :

    حسن مجتبی کو تو مسلمانوں سے خدا واسطے کا بير ہے يہ خليل جبران کا نام بھی اس لئے ليتا ہے کہ وہ مسلمان نہيں تھا عيسائی تھا اور بيروت کو سب سے زيا دہ برباد بھی جبران کی قوم نے کيا تھا بيروت کو خو شياں واپس دلانے ميں پہلے امل مليشيا اور پھر امل سے جدا ہونے والی حزب اللہ کا سب سے زيادہ کردار ہے(لبنانی خانہ جنگی کے واقعا ت کا مطالعہ کريں) حزب اللہ کے کام لبنان ميں جا کر ديکھيں يہ نماز شب پڑھنے والے مجا ھد ھيں يہ عوام کے لئے اسکول،اسپتال اور کا رخانے لگانے والے مجاھد ھيںـ اللہ کی راہ ميں جہاد کرنے والےغنڈہ نہيں بلکہ وہ لوگ غنڈہ ہيں جو لبنان اور فلسطين ميں بے گناہوں کا خون بہا رہے ہيں ايک چيز ياد رہے اسرائيلی عوام بھی فلسطينيو ں کی چھينی ہو ئی زمينوں پر آباد ہيں وہ غا صب ہيں اور اسرائيلی جرائم ميں برابر کے شريک ہيںـ

  • 10. 19:48 2006-07-18 ,عامر محمود - فرانس :

    يار يہ بی بی سی بھی کس قسم کے لوگوں کو بلاگ لکھنے کے ليے بلا لاتی ھے- حسن صاحب! ہر ايک کے خلاف آپ کے دماغ ميں بغض ہی بھرا ہوا ہے کيا؟ کبھی مثبت سوچ کا بھی اظہار کيا کريں- شکريہ

  • 11. 21:55 2006-07-18 ,اے رضا :

    آپ کو اپنے جُملہ اعتقادات پر مکمل اختيار ہے ليکن اگر آپ نے کسی بے قصور کو صرف اس لۓ گالی دی ہے کہ اُس کے بارسُوخ مد مقابل کو بھی بُرا کہہ سکيں تو اس سے بہتر تھا کہ اپنے دُوسرے ساتھيوں کی طرح خاموشی اختيار کۓ رہتے کيونکہ اس سے آپ کی حُريت پسندی کابھرم کھُل گيا ہے-

    مايوسي اور افسوس کے ساتھ
    اے رضا

  • 12. 22:08 2006-07-18 ,samar :

    اپ کے اس کا لم سے مجے بے انصافی کی بو اتی ہے اپ ہر پل مسلمانون کو الزام نہی دے سکتے

  • 13. 23:20 2006-07-18 ,khan pathan :

    iss baar saaree shararat hizbullah kee hai kuinkay bbc news kay mutabiq hizbullah israel kay ander jaa kar 2 banday utha kar layay magar nateeja kiya nikla 2 kay badlay may kitna nuqsaan hua. ab ham sab ko maan lena chahiye kay israel eik haqeeqat hai aur iss say aankh churana haqeeqat say aankh churana hai. jab larnay kee taqat naa ho tau behtar hai taqatwar kaa saath dain yeh hazrat musharaf sahib nay farmaya aur amal bhee kiya. Yeh jo dollars hizbullah hathiyar may phhonk raha hai yeh bachon kee taleem wa tarbiyat kay kaam aa saktta hai. sochna yahee hai kay nuqsaan kis kaa hua. ab tak kee tafseelaat kay mutabiq 11 labnanee fauji aur 200 kay khareeb shehreehalak huey hain aur beirut may koyee bhe baree building sallamat nahee hai. Allah hamaray haal par reham karay. Syed Raza Sahib Iss waqt ghunday kaa kam hizbullah nay kiya hai aur jab chotay ghunday baray ghunday ko khud hee dawat dain gay tau yeh sab tau hona hai

  • 14. 6:01 2006-07-19 ,بابر سلطان خان :

    حسن صاحب، آپ نے جس گز سے پيمائش شروع کی ہے اس کے حساب سے نو ہوچی مِن بھی اُتنا ہی غنڈہ نکلا جتنا لِنڈن جانسن ، اور ماؤزے تنگ بھی ويسا ہی غنڈہ جيسا چيانگ کائ شيک !!!
    کيا ضروری ہے کہ مذھب دشمنی ميں آدمی سياہ و سفيد ميں فرق کرنے کی صلاحيت سے بھی محروم ہو جاۓ ؟
    بابر خان ، العين

  • 15. 6:16 2006-07-19 ,فراز احمد :

    محترم حسن صاحب

    میں اسد صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ھوں کراچی، کراچی ھے برائے مہربانی اُسے بیروت سے نہ ملائیں مہاجر کراچی کے ھیں اور کراچی مہاجروں کا، کراچی کو نقصان پہچانے کے لیے مہاجروں کا قتلِ عام کیا جاتا ھے کیوں کے دشمن بھی جانتا ہے کہ مہاجر کراچی کی اور کراچی مہاجروں کی شہہ رگ ہے۔ آئندہ ایسی باتوں سے اجتناب کیجیے گا.

  • 16. 6:58 2006-07-19 ,khaleeque zafar :

    hasan sahib say yeh pochna chahta hoon kay kiya aap zia aur faiz jasay azeem admi ko aik hi suf main khra kar saktay hain .mujay khud aik israili maan kay ansoo daikh kar atni hi takleef hoti hay jatni kah aik muslman maan kay ansoo daikh kar hoti hay.main too yah janta hoon kah dunya main har jagha insaniyat ko shakast ho rahi hay.

  • 17. 6:58 2006-07-19 ,فدا حسين گلزاری :

    حسن صاحب سلام!
    اس طرح کے بلاگز لکھ کر آپ شايد ہمارے صبر کو تول رہے ہيں خون کسی کا بھی ہو خون پھر خون ہےمگرمظلوم اور ظالم کے خون کی پہچان شايد آپ کو نہيں ہے مسلمان کو آپ بے شک بنياد پرست کہہ ليں يا شدت پسند کہہ ليں اگر کوءی مکھيوں کے چتھے ميں ہاتھ ذالتا ہے تو مکھياں بھي ان کہ ذسنے کو دوڑتی ہيں اور ہم تو انسان ہيں اشرف المخلوقات- مجھے حيرت ہے کہ آپ نے ان غنذوں کے بارے ميں کالم تو لکھ ذالا مگر ان غنذوں کے بارے ميں کيا آپ کے ہاتھ کانپ گيے جنہوں نے آن دی ريکارذ بکواس کيں-

  • 18. 7:03 2006-07-19 ,Noor, from Germany :

    I think Javed Gondal from Barcelona has already pointed out much truth. I fully agree with him that all of ˿ urdu bloggers always baised against Islam and Muslims just to keep service alive in ˿. This is open unjustic to match bloody Isreali bombarment with Hizbullah rockets. Of course you will not agree with what i am saying but look at the following URL and see what Noam Chomsky is saying about all this conflict,

    This is shameful for you that an Amercian citizen is telling the truth and you are spreading open lies. But I don't blame you because you love your job and your job is surely to do all this.

  • 19. 7:11 2006-07-19 ,SAJID ALI BEHRANI :

    Hassan jee main aap se 100% itfaq karta hoon, jang chahy kisi bhi waja sey lai jaye, hamesha tabahi laatee hai, chahy usy koi bhi naam deya jaye, usy jihad kaha jaye, Azadi ki larai kahi jayee, ya phir war against terrorism, kuch bhi ho, hameesha begnah loog zayada nuqsaan main rahyee hain, wo 9/11 ( New york)hoo 7/7 ( london)hoo , 11/7 (mumbai) ho ,Iraq hoo,Afghanistan hoo, berout hoo karachi ho ya kashmir ho, wana ho ya dera bugti hoo, ab tu mujhy yeh kehny main koi aar nahi mehsoos hota k " Main sharminda hoon" is door ka insan hoker

  • 20. 8:12 2006-07-19 ,shafique :

    dear hassan mujtaba
    go ke mujhe ap ke bllog ka betabi se intezar huta he lekin me ap ka mazhab abhi tak nahe jan saka. ap liberal hen ya pher salman rushdei wese labnan me ju bhi hu raha he wo theek nahe hu raha he.

  • 21. 8:19 2006-07-19 ,Fahad Saadi :

    When the Nazis occupied Greece, there were times when they went as far as executing large groups of civilians or demolishing entire villages in retaliation for losing 1 or 2 soldiers in a partisan ambush. In year 1992 in The Major Kalim kidnapping case forced a launch of military operation against Mohajirs. In fact, 20000 Mohajirs had been extrajudicially or indiscriminately killed over. Now the Israelis are doing the same thing. Their "retaliation" for the abduction of their soldier first in occupied Palestine and now in Lebanon is way out of proportion and is only causing more grief and suffering from all sides.
    Iss Duniya Ke Gham Jane Kub Hoon Gay Kum
    Jeene Waloon Pe Sada Be Jurm-o-Khata Hote Rahe Hain Sitam

  • 22. 8:57 2006-07-19 ,anwar :

    aap apne mauqaf ko wazeh karen kiyon ke ab zalim our mazloom ki pahchan asan nahi ..............

  • 23. 9:52 2006-07-19 ,syed saadi :

    yeh saraasar hizbullah kee ghundagardee thee kay woh israel may ghus gayay aur 2 fauji utha layay. iss jang kee zimaydaar sirf aur sirf hizbullah hai. allah ham muslims par reham karay aur sochnay samajhnay kee taqat day. yeh croron dollars hathiyar kee bajay phalesteeni bachon kee taleem wa tarbiat par lagayain tau ham kaheen say kaheen pohanch saktay hain. may nahee samajhta kay israel kaa koyee nuqsaan hua hai haan hamara asian paris (beirut) khatam hogaya

  • 24. 10:05 2006-07-19 ,Zafar Iqbal :

    Mr Hasan, you saddened me by equalising Israel and Hizbullah. You are by name muslim and so unjustified in your approach. When Israelis are so inhuman and cruel against innocent muslims then muslims like Hizbullah have legitimacy to respond in the same language.You want that we muslims should say thanks in response to Israeli bombs.


    Zafar Iqbal Malik Quetta

  • 25. 10:21 2006-07-19 ,sanavar :

    Mere khayaal nahin balke yaqeen hai ke tamam muslim leaderon kii gairat mar chuki hai...
    Aap khud dekh len Israel Lebanon par kis kadar zulm dhaa raha hai, lekin kissiko koi khabar hi nahin
    Sab apni apni kursi key chkar mein paray huay hain.

  • 26. 12:20 2006-07-19 ,Fawad Khan :

    Hello there, as i dont want to say Assalamoalaikum to you, You are doing a very good job being a part of ˿. Great keep it up....Keep mixing Israel and Hizollah. Afreen hai aap par. aur aap ki team par. Whether its you or Wussat Ullah who has vanished in this scene like nuhting. No cloumns from him as well. The other day one clouminist was writing about yellow journalism in Paksitan, now i am getting truly what yellow journalism is.

  • 27. 12:40 2006-07-19 ,سلمان بلوچ :

    سب شے بہلے گنڈا گنڈا ہے چھوٹا کيا بڑا کيا اور دوسری بات کراچی کس نے کہا کہ مہاجروں ہے؟ کراچی ماہی کلاچی کے اولادوں کا ہے اور ماہی کلاچی اولادوں نے پناہ دی اس لۓ آج تک خود کو مہاجر کہتے ہيں

  • 28. 15:08 2006-07-19 ,عديل خاکی :

    ميرا تبصرہ نہ چھاپ کر بی بی سی نے اپنی اظہا ر آزادی کا ثبوت ديا ہے

  • 29. 15:27 2006-07-19 ,ہما :

    ذرا اس بلاگ کے تبصروں میں تو "مہاجر" کہلانے والوں کا تنتنہ ملاحظہ کیجیے، اس طرح حکم دے رہیں ہیں کہ آئندہ ان کے بارے میں کچھ نہ لکھا جائے گویا کہ بی بی سی کی ویب سائٹ نہ ہوئی بلکہ عزیز آباد کا کوئی محلہ ہوگیا جہاں الطاف بھائی کے حکم کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتا۔ ویسے حسن صاحب آپ تو قاؑئد کے غداروں میں شامل ہو گئے ہیں، جن کے انجام سے ڈرانے کے لئے کراچی کی دیواریں بھری پڑی تھیں۔

  • 30. 15:57 2006-07-19 ,فیصل :

    جناب حسن صاحب،
    اب کیا کہیں، وہ کہاوت ہے نہ کہ "ایک قوم کا مجاہد دوسری قوم کیلیئے دہشت گرد ہوتا ہے:، جناب آپ تو اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے، دونوں کو ہی دہشت گرد قرار دے دیا؟ بہت خوب حضور، کیا کہنے!

  • 31. 16:09 2006-07-19 ,Kashif Khan :

    What a nice effort to mix the oppressors and the sufferers? It's people like because of whom muslims are suffering like this. People like you would even justify US's attacks on Iraq and Afghsnistan and killing of thousands of civilians. What a propaganda?
    Think like a human being if you can't think like a muslim.

  • 32. 17:05 2006-07-19 ,Syed Javed :

    فوجی اور شہری کے اغواء ميں فرق ہے اس ليۓ يہاں اسرائيل غنڈا ہے- کيا آپ کو فلسطينيوں کو انہی کے ملک ميں انہيں لاچار بنا دينا، انہيں اپنے ہی علا قے ميں محصور کر دينا، چيک پوسٹوں پر ننگا کر کے تلاشی لينا، جب جی چاہے ٹينک لے کر چڑھ جانا، جسے دل آئیے مار دينا يا اغوا کر لينا وغيرہ جيسی اسرائيلی حرکتيں غنڈا گردی نظر نہيں آتيں؟ ايک صاحب فرما رہے تھے کہ جنگ جو بھی کرے وجہ جو بھی ہو غلط ہے کيا وہ جناب بھول گۓ کہ :

    غلامی ميں نہ کام آتی ہيں شمشير يں نہ تدبيريں
    جو ہو ذوقِ يقيں پيدا تو کٹ جاتی ہيں زنجيريں

    فلسطيني بے چارے غلامی ميں نہيں تو اور کہاں ہيں؟

    ٌٌخدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہيں بدلی
    نہ ہو جس کو خيال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

    سيد واصف جاويد، نيو يارک

  • 33. 1:46 2006-07-22 ,ڈاکٹر آصف خان، بلفاسٹ، شمالی آئرلینڈ :

    بھئ اپنے حسن مجتبی نے آخر ایسی کونسی بات کہ دی ہے کہ سارا شہر ہی اس بیچارے کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ بات محض اتنی ہے کہ اس خدا کے بندے نے اپنا آزادی اظہار کا حق استعمال کرتے ہوئے اپنی سوچ کو الفاظ کا روپ دے ڈالا ہے۔ کم از کم اس نے کسی منافقت کا مظاہرہ تو نہیں کیا بلکہ اپنی جو بھی سوچ ہے اس کا بھرپور اظہار کر دیا ہے۔ اب سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اگر آپ اس سوچ سے متفق نہیں ہیں تو پھر یہ آپ کا حق بنتا ہے کہ آپ اپنے اختلاف کا اظہار کر سکتے ہیں۔
    ہمیں بی بی سی کو بھی اس بات کا کریڈٹ دینا پڑے گا کہ یہاں بہت سی اختلافی آراء بھی جگہ پاتی رہتی ہیں اور اکژ قارئین ایسے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جو کہ شاید بی بی سی کی سرکا ری پالیسی سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔