آرکائیو جولائ 2006

جلاوطن انجیر کے درخت

حسن مجتییٰ | 2006-07-31 ،16:54

تبصرے (7)

’بیروت میں بموں پر بم گرتے ہیں جیسے دوزخ کے دروازے ہم پر کھول دیئے گئے ہوں۔ ایسا لگتا ہے ساری دنیا ہمارے خلاف ہو گئی ہے، ہم بےبس ہیں۔‘ یہ الفاظ یہاں امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائینا کے شہر شارلیٹ میں بسنے والی ایک لبنانی خاتون مونا عباسی نے مجھ سے کہے۔

جاری رکھیے

کونڈولیزا کی مسکراہٹ

وحید مرزا | 2006-07-30 ،15:03

تبصرے (53)

کونڈی ہنستی رہتی ہے۔ پتا نہیں کیوں۔ کٹھن وقت، پیچیدہ بحران اور ہیبت ناک جنگ، جس میں اب تک صرف دو ڈھائی سو بچوں کی جانیں جا چکی ہیں اورجا رہی ہیں، کم از کم سنجیدہ یا ’سومبر‘ تو نظر آئیں!

جاری رکھیے

’پیشہ ور قاتلوں سے خطاب‘

احمد فراز پاکستان کی آمرانہ فوجی حکومت کو ’’ہلال امتیاز‘ واپس کرکے وہ احمد فراز لگتے ہیں جو ضیا ء الحق کے دنوں میں تھے، جب مشاعروں کے پولیس محاصرے کرلیتی تھی پھر بھی ہزاروں لوگ مشاعرہ سننے کیلیے پہنچے ہوتے تھے۔ احمد فراز یا تو مشاعرہ پڑھنے کے بعد مشاعرہ گاہ سے نکلتے ہی شہر یا ضلع بدر کیے جاتے جاتے تھے، یا مشاعرہ سے پہلے ہی۔

جاری رکھیے

بانہیں جنہاں دیاں پکڑیئے

مصدق سانول | 2006-07-22 ،15:57

تبصرے (21)

اسد چودھری نے سچ کہا تھا کہ ياد کا کوئی وقت نہيں ہوتا۔ رات بيٹھے بيٹھے کی ياد آئي۔

جاری رکھیے

ہے خبر آج کہ بیروت میں اک گھر ہے ایسا

عارف شمیم | 2006-07-21 ،13:26

تبصرے (24)

ہے خبر آج کہ بیروت میں اک گھر ہے ایسا
جس کی چھت ہے ابھی باقی
اور اس میں سب رہنے والے
چلتے پھرتے بھی گئے ہیں دیکھے

ہے خبر رات کو قہقہے بھی اٹھے اس گھر سے
اور پھر دور بھی چلتا رہا باتوں کا
’کیسی دنیا ہے کہ اس میں
غم مٹتا ہی نہیں اور خوشی ہے نایاب‘
ایک مکیں بچے کی آواز میں حیرانی تھی
وہ کہ ممبئی تھا، غزہ تھا یا گرمی تھی
ہر اک بات پر عیاں اس کی پریشانی تھی

جاری رکھیے

'چکن برگر حرام ہوتا ہے'

اسد علی | 2006-07-19 ،13:41

تبصرے (54)

زوئی نے ایک روز سکول سے واپس آ کر اعلان کیا کہ وہ صرف سبزی کھائے گی کیونکہ چِکن برگر حرام ہوتا ہے۔ اس کی ماں کو حیرت ہوئی کہ یہ سات سال کی بچی کو کیا ہوگیا۔ اس کے بعد زوئی نے اپنے پسندیدہ 'چِکن نگٹس' کے بارے میں بھی ایسی ہی بات کر دی۔

جاری رکھیے

بیروت نگار بزم جہاں

نجانے کیوں جب بھی بیروت کا نام آتا ہے تو مجھے صرف ایک نام خلیل جبران کا ہی یاد آتا ہے اور اسکا ’‘ یا ’النبی‘۔ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ خلیل جبران کہیں خود بھی پیغمبر تو نہیں تھا۔ خلیل جبران کہ بچپن میں جسکی کتابیں میں نے ’عمران سیریز‘ پڑھ چکنے کے فوراً بعد شروع کی تھیں۔ خلیل جبران کا بیروت پھر جلنے لگا ہے۔

جاری رکھیے

مجھے آزادی نہیں چاہیئے

عارف شمیم | 2006-07-15 ، 2:27

تبصرے (40)

آج کل کے حالات کو دیکھتے ہوئے میرا آزادی اور جمہوریت سے ایمان اٹھتا جا رہا ہے۔

جاری رکھیے

زیدان نے اچھا نہیں کیا

عنبر خیری | 2006-07-13 ،13:32

تبصرے (35)

ورلڈ کپ فائنل میں زیدان کی حرکت، اس کو ریڈ کارڈ دیا جانا اور اس کی وہ تصویر جس میں وہ اپنے کیرئیر کے اختتام پر گرآؤنڈ سے خاموشی سے جا رہا ہے۔۔۔ یہ ساری تصاویر اب تک دماغ میں گھوم رہی ہیں اور مجھے پریشان کر رہی ہیں۔

جاری رکھیے

اسد کہانی: پرانے گھر کا نقشہ

اسد علی | 2006-07-12 ،15:45

تبصرے (20)

میری امّی کی خوبصورت ترین یادوں میں گرمیوں کے وہ دن بھی شامل ہیں جو انہوں نے اپنے گاؤں میں گزارے تھے۔ ہر سال گرمیوں کی دوپہر میں وہ گاؤں میں گزرے ان دنوں کے بارے میں ایک کہانی ضرور دہراتی ہیں۔

جاری رکھیے

'اب ایک اور شازیہ'

یہ پاکستان کی گلیوں سے اٹھائے ہوئے ’سٹریٹ رومیوز‘ جو سکول اور کالج کے راستوں پر لڑکیوں کو تنگ کیا کرتے تھے، اب سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور ساتھی خاتون پارلیامیٹیرینز کو ہراس کیا کرتے ہیں۔

جاری رکھیے

قاسمی کی ایک غزل

مصدق سانول | 2006-07-10 ،16:27

تبصرے (16)

میں اور میرے کئی دوست احمد ندیم قاسمی کو سخت ناپسند کرتے تھے۔ اس لیے نہیں کہ وہ اچھا نہیں لکھتے تھے، اس لیے کہ ضیاء الحق کے دور میں جوان ہونے والے بدقسمتوں کو ہر وہ وضع دار شخصیت بری لگتی تھی جس سے ذرا سا بھی پرو ایسٹیبلشمینٹ ہونے کی جھلک آتی ہو۔

جاری رکھیے

اور نمک منگوائیے

ایک ذمہ دار قومی انگریزی اخبار کے مطابق پانی و بجلی کے وفاقی ادارے واپڈا کے جنرل مینجرز اور ڈائریکٹر لیول کے پانچ حاضر سروس اہلکاروں نے واپڈا ھاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا اور اسکا سرپرستِ اعلی واپڈا کے چیرمین طارق حمید کو تجویز کیا۔فاؤنڈیشن کے تحت واپڈا فارم ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کردیا گیا اور اس اسکیم میں چار کنال سے لے کر سولہ کنال کے پلاٹوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔

جاری رکھیے

خدا آخر بیٹیاں دیتا ہی کیوں ہے؟

عارف شمیم | 2006-07-07 ،12:13

تبصرے (63)

ایک باپ نے تین بیٹیاں ذبح کر دیں، دوسرے نے اپنی بیٹی کی گردن قینچی سے کاٹ دی، تیسرے نے اپنی بیٹی ونی میں دے دی۔ مثالیں ہزاروں ہیں۔

جاری رکھیے

اکاؤنٹ میں کتنا ثواب جمع ہو گیا؟

عنبر خیری | 2006-07-06 ،11:57

تبصرے (40)

’ہم جہالت پسند مسلمان‘ کے عنوان سے میرے پچھلے بلاگ پر جو جوابات آئے ان سے میری یہ بات کافی حد تک ثابت ہو گئی کہ ہم لوگ بہت مشکل سے اپنے خیالات و حرکات پر غور یا ’انیلاسِس‘ کر سکتے ہیں۔

جاری رکھیے

یاد کا کوئی وقت نہیں ہوتا

اسد علی | 2006-07-04 ،10:33

تبصرے (18)

یہ بابا راجہ کی کہانی ہے۔ وہ ضلع گجرات میں لالہ موسیٰ کے قریب گاؤں گورسیاں میں شاید موچیوں کے گھر میں پیدا ہوئے۔ وہ سرونٹ کوارٹر میں رہے، ہر چھوٹے بڑے کو انہوں نے صاحب کہہ کر بلایا، زیادہ تر نیچے ہی بیٹھے اور اکثر خوش اور مطمئن ہی نظر آئے۔

جاری رکھیے

وہ خبر جو دب گئی

ان دونوں سي آئی ی ڈی والوں، ’چاچا پیڈل‘ اور ’چاچا کھڑکھڑا ' اور پنڈی کی پتلی گلیوں میں رہنے والے ان نوجوانوں کے درمیان ایک رشتہ تھا - وہ رشتہ تھا بھٹو سے محبت اور ضیاءالحق سے دشمنی کا۔

جاری رکھیے

کمال کا آئیڈیا

کراچی میں ان دنوں آپ کسی بھی بینک، سرکاری اور نجی ادارے کا رخ کرلیں آپ کو یوں محسوس ہوگا جیسے اچانک سارے ملازمین فرض شناس سے ہوگئے ہوں۔جو اہلکار دس گیارہ بجے تک دفتر آتے تھے اور دوپہر ڈھلتے ہی غائب ہوجاتے تھے۔اب وہ دفتری اوقات کے بعد بھی اپنی اپنی نشستوں پر نظر آتے ہیں۔

جاری رکھیے

سائیکل کی ایجاد ترکیب کے ساتھ

عارف شمیم | 2006-07-01 ، 8:02

تبصرے (10)

بیڈ کی حد تک ٹھیک تھا، کتابوں کی الماری بھی چلو قبول ہے لیکن پوری کی پوری سائیکل۔ یہ ذرا کم ہضم ہونے والی بات لگی۔

جاری رکھیے

˿ iD

˿ navigation

˿ © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔